راشن ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ

   

حیدرآباد۔ یکم ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) راشن ڈیلرس کے کمیشن میں فوری اثر کے ساتھ اضافہ کرتے ہوئے اسے 700 روپے سے 1400 روپے فی ٹن کیا گیا ہے۔ ومیر سیول سپلائز جی کملا کر نے ان کی قیام گاہ پر جے اے سی قائدین کو راشن ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کرتے ہوئے جاری کیا گیا حکومت کا آرڈر حوالہ کیا۔ کمیشن میں اضافہ سے ریاست میں راشن ڈیلرس کے کوئی 17 ہزار خاندانوں کو 303 کروڑ کا فائدہ ہوگا جس میں 245 کروڑ روپے ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ ریاستی حکومت پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم پر 3000 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔