راشن کارڈز پر 20کیلو چاول کی مفت سربراہی

   

ڈیلرس اسوسی ایشن کے ساتھ وزیر سیول سپلائیز کملاکر کا اجلاس
حیدرآباد۔ وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر نے راشن ڈیلرس اسوسی ایشن کو مطالبات کی یکسوئی کا تیقن دیا جس کے بعد ڈیلرس نے ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ وزیر موصوف نے حکومت کی جانب سے جون میں راشن کارڈ ہولڈرس کو مفت 15 کیلو چاول کی سربراہی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی ہدایت پر ڈیلرس بقایا جات کے طور پر 56.7 کروڑ جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد راشن ڈیلرس کی مخلوعہ تعداد کو پُر کیا جائیگا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ڈیلرس کیلئے گروپ انشورنس کے آغاز کی مساعی کی جائیگی۔ انہوں نے ڈیلرس اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ غریبوں کو چاول کی سربراہی اسکیم کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔ لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت نے غریب خاندانوں کی غذا کا انتظام کرنے جون و جولائی میں مشترکہ طور پر ہر ایک کیلئے 20 کیلو راشن مفت سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جون میں 15 کیلو اور جولائی میں 5 کیلو چاول دئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ڈیلرس کمیشن کے بقایا جات کی عدم اجرائی پر احتجاج کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں غریبوں کو مدد کے سلسلہ میں حکومت کے اقدامات میں ہر کسی کو تعاون کرنا چاہیئے۔