ظہیرآباد12/فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں جدید راشن کارڈس می سیوا سے درخواستیں وصول کی جارہی ہے ایسے میں ظہیرآباد منڈل ریونیو آفیس میں استفادہ کنندگان میں قدیم راشن کارڈس ہولڈرس علحدہ راشن کارڈس کی ناموں کے اندراج اور ناموں کی کٹوتی کیلئے نئے راشن کارڈس کی درخواستیں دینے میں عوام کو تاخیر کی جارہی ہے عوام اپنے روزگار کو چھوڑ کر منڈل آفیس کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ جیسے ہر گوشے سے شدید تنقیدوں کے باوجود محکمہ سیول سپلائیز کے عہدیداروں کا عوام سے متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کا عوام نے الزام عائد کیا ۔عبدالقادر فیاض احمد نے بتایا کہ ماضی میں نااہل قرار دیتے ہوئے بے شمار کارڈ ہولڈرس کے راشن کارڈس کو خارج کردیا گیا اور جدید راشن کارڈس کیلئے درخواستیں داخل کرنے کا موقع نہ دینے کی وجہ سے احتجاج کا بھی سامنا کرنا پڑا اور احتجاج کو دیکھتے ہوئے می سیوا سنٹرس کے ذریعہ جدید راشن کارڈس کیلئے درخواستیں قبول کرنے کا اعلان کیا تھا اور کافی طویل عرصہ کے بعد ادخال درخواست کے بعد موجودہ کارڈس میں اپنے مزید افراد خاندان کے ناموں کی شمولیت کیلئے درخواستیں داخل کررہے ہیں اور بعض لوگ جدید راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے درخواستیں داخل کررہے ہیں۔ اس کے باوجود راشن کارڈس کی منظوری میں سیول سپلائی افسران غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور ان درخواستوں کی یکسوئی کئے بغیر مابقی درخواستوں کو ایک طویل عرصہ سے زیرالتواء رکھا گیا ہے فوڈ انسپکٹرس کی ذمہ داری ہے کہ وہ باقاعدہ تحقیقات کر کے اس بات کا فیصلہ کرے غریب عوام بھوک پیاس معصوم بچوں کو لئے لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے درخواست گذار حصول راشن کارڈس کیلئے روزانہ سیول سپلائی دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔