راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے اعلامیہ کے اعلان پر قائدین کا خطاب

   

کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں 1.50 لاکھ روپئے کے حصول پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر
کوہیر۔/3 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد ملتانی نائب صدر کانگریس پارٹی ضلع سنگاریڈی ، محمد اقبال سینئر قائد کانگریس پارٹی نے کوہیر منڈل کے موضع کویلی چوراستہ پر اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ 2014 میں علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اپنے 10 سالہ دور حکومت میں برائے نام صرف چند ایک راشن کارڈس جاری کئے تھے اس کے بعد کوئی نیا راشن کارڈ جاری نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو دن قبل ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے اس اعلان پر کہ نئے راشن کارڈس جاری کرنے کا وعدہ کیا گیا جو اس کے اہل ہوں گے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے پر اپنے انتخاببی منشور کو عملی جامہ پہنانے والی ملک میں واحد کانگریس پارٹی ہے جو وعدہ کرتی ہے اس کو پورا کرتی ہے اور غریب عوام کو راست فائدہ پہنچانے کیلئے ہمیشہ کمربستہ رہتی ہے۔ اس کے تحت کانگریس کی تلنگانہ میں ریونت ریڈی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد کسانوں سے 2023 کے عام اسمبلی انتخابات میں جو وعدہ کیا تھا کہ دو لاکھ روپئے بینکوں کے قرض معاف کردیں گے اس سلسلہ کے تحت ابھی تک کسانوں کے بینک کھاتہ میں 1.50 لاکھ روپئے کی رقم جمع کردی گئی ہے اور ماباقی رقم اس ماہ کے آخری تاریخ تک کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی ہے۔ اس موقع پر ملتانی، محمد اقبال احمد نے ان اسکیمات کو روبہ عمل لانے پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور دامودھر راج نرسمہا وزیر صحت سریش کمار شیٹکار ، رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد سے اظہار تشکر کیا۔