راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے سروے کے کاموں کامعائنہ

   

اہل امیدواروں کا انتخاب کرنے عہدیداروںکو کلکٹرکی ہدایت‘ ہاسپٹل کابھی جائزہ

نلگنڈہ۔17؍دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر کئے جارہے سروے کو اندرون وقت مکمل کرنے ضلع کلکٹرایلاترپاٹھی نے سروے ٹیموں کو ہدایت دی جو نئے راشن کارڈ کے اجراء کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے وہ آج ضلع نلگنڈہ کے دیورکنڈہ ریونیو ڈویژن کے تحت کونڈملے پلی اور گممڈ ویلی گرام پنچایتوں میں نئے راشن کارڈ جاری کرنے کے لیے سروے کے عمل کا معائنہ کیا۔اور کہا کہ نئے راشن کارڈ کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی فہرست کی بنیاد پر درخواست دہندگان کی آمدنی، مالی حالت، خاندانی تفصیلات وغیرہ کو مدنظر رکھا جائے اور راشن کارڈ کے لیے اہل امیدواروں کا انتخاب کیا جائے اور فہرست گرام سبھا کو بھیجی جائے۔ دیورکنڈہ آر ڈی او وائی رمنا ریڈی، تحصیلدار اور دیگر ضلع کلکٹر کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے دیورکنڈہ ایریا اسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ اور مریضوں کا معائنہ، ڈائیلاسز، ایم سی ایچ کے شعبہ جات، رجسٹر، ادویات کا ذخیرہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے علاوہ مریضوں سے بات چیت کی ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے دیورکنڈہ میونسپل کے تحت تاٹیکل روڈ پر کئے جانے والے راشن کارڈ سروے کے عمل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دیورکنڈہ آر ڈی او رمنا ریڈی ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ بی ایچ۔ منگت نائک، تحصیلدار وغیرہ ضلع کلکٹر کے ہمراہ تھے۔