راشن کی تقسیم کیلئے تحصیلدار جے پانڈو نائک نے گودام کا دورہ کیا

   

شاد نگر۔/27 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فرخنگر منڈل میں راشن شاپ ڈیلرس کے ذریعہ وائیٹ راشن کارڈ ہولڈرس میں فی آدمی 12 کیلو چاول تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں فرخنگر منڈل تحصیلدار جے پانڈو نائک، فرخنگر منڈل ایم پی ڈی او شرت چندرا اور سیول سپلائی عہدیداروں نے شاد نگر ٹاون میں واقع سیول سپلائی گودام کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا اور گودام میں موجود اسٹاک کی تفصیلات حاصل کی۔ فرخنگر منڈل تحصیلدار جے پانڈو نائک نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کو لیکر مرکزی و ریاستی حکومتوں نے ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ اس ضمن میں تلنگانہ حکومت نے وائیٹ راشن کارڈ ہولڈرس غریب افراد کو فی فرد 12 کیلو چاول فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔قبل ازیں فرخنگر منڈل تحصیلدارجے پانڈو نائک نے شاد نگر ٹاؤن میں واقع کرانہ دکانات کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ رقم خریداروں سے حاصل کرنے پر دکان مالکین کو سخت انتباہ دیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کوئی دکان دار مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنے کی شکایت پر دکان مالکین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔ فرخنگر منڈل تحصیلدار پانڈونائک نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اشد ضروری ہو تو ہی مکان سے باہر نکلیں اور ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ برقرار رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر ضرور بہ ضرور اختیار کرنے کی دکانداروں کو تاکید کی۔