راشن کی دکانات پر باریک چاول، ویجلنس کی ٹیموں کا معائنہ

   

حیدرآباد5جون(یواین آئی)حکومت سے راشن پر باریک چاول کی فراہمی پر ویجلنس ٹیمیں زمینی سطح کی صورتحال کاجائزہ لے رہی ہیں۔ عادل آباد میں اوایس ڈی شری دھر ریڈی کی قیادت میں کئی راشن کی دُکانوں کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ اس دوران چاول کے معیار کا معائنہ کیا گیا ۔ عہدیداروں نے راشن کارڈ ہولڈرس سے بات کرکے باریک چاول کی فراہمی پر ان کی رائے حاصل کی ۔ راشن کارڈ ہولڈرس کو بتایا گیا کہ حکومت نے عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں بہتر اور باریک چاول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔