راشن کی سپلائی موبائیل او ٹی پی ، آئی آر آئی ایس تصدیق سے ہی ہوگی

   


کوویڈ۔19 وباء کے باعث بائیو میٹرک سسٹم منقطع
حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میں فوڈ سکیورٹی ، اناپورنا ، انٹیودیا کارڈ ہولڈرس کو الاٹ کیا ہے ۔ کیا راشن کوویڈ وباء کے باعث یکم فبروری سے IRIS یا موبائیل او ٹی پی کی تصدیق کی مدد سے حاصل ہوگا بجائے بائیو میٹرک سسٹم کے جواب تک رائج ہے ۔ سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے مطابق تمام کارڈ ہولڈرس کو ان کے آدھار کارڈس کو ان کے موبائیل فون نمبر سے مربوط کرنا ہوگا تاکہ انہیں او ٹی پی حاصل ہوسکے اور وہ انہیں الاٹ کردہ راشن حاصل کرسکیں ۔ یہ فیصلہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد کیا گیا جو وباء کی صورتحال کے دوران بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کے خلاف یہ کہتے ہوئے داخل کی گئی ایک درخواست پر جاری کیا گیا کہ اس سے وائرس کے پھیلنے میں مدد ہوسکتی ہے ۔ اضلاع حیدرآباد اور رنگاریڈی میں راشن کارڈ ہولڈرس کو آدھار کارڈ سے مربوط ان کے موبائیل فون کے ذریعہ جنریٹ کئے گئے او ٹی پی کی مدد ہی سے انہیں الاٹ کردہ اشیاء حاصل ہوں گی ۔ کیونکہ جہاں IRIS ویریفیکیشن کی سہولت دستیاب نہیں ہے ۔ ایک بیان میں حیدرآباد کی چیف راشننگ آفیسر بی بالا مایا دیوی نے کہا کہ یکم فبروری سے حیدرآباد میں تمام 670 فیر پرائس شاپس میں موبائیل او ٹی پی آتھینٹکیشن سے ہی راشن جاری کیاجائے گا ۔ انہوں نے ان تمام کارڈ ہولڈرس کو جن کے آدھار کارڈس ان کے موبائیل فون نمبرس سے مربوط نہیں ہیں انہیں مربوط کروانے کا بھی مشورہ دیا ۔ /23 جنوری کو ریاست میں 87,44,251 راشن کارڈس ہیں ۔ حیدرآباد میں کارڈس کی تعداد 580680 ہے ۔ رنگاریڈی میں یہ 5,24,656 ، میڑچل ۔ ملکاجگیری میں 4,94,881 ، وقار آباد میں 2,34,940 ان تین اضلاع میں سابق ضلع رنگاریڈی کے علاقے ہیں ۔