حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) جواہر نگر پولیس نے عوامی تقسیم نظام کے چاول کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور منتقلی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 40 کنٹل چاول کو ضبط کرلیا۔ جواہر نگر پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوکور کالونی میں دھاوا کیا۔ اس کارروائی میں پولیس نے 28 سالہ سید ارشاد ساکن ملکاجگیری، 33 سالہ ڈی سندیپ کمار ریڈی ساکن کوکور، 24 سالہ سنجے ساجن سملہ ساکن گجرات، 44 سالہ جی وستا بھائی ساکن گجرات کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والی عوام کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے رائج کردہ پروقار اسکیم کا یہ افراد غلط استعمال کررہے تھے۔ غریب عوام سے 10 روپئے فی کیلو چاول خرید کر پڑوسی اور دیگر ریاستوں میں زائد قیمت تقریباً 50 روپئے فی کیلو فروخت کررہے تھے۔ پولیس نے 6 لاکھ 40 ہزار مالیتی چاول، ایک لاری اور تین موبائیل فون کو ضبط کرلیا۔ ع