سرپور ٹاؤن 9؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر سے ریاست مہاراشٹرا کو غیر قانونی طور پر پی ڈی ایس چاول کی تھیلوں سے بھری ہوئی ویان کو آج سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس این مادھوکر نے تلاش کے دوران راشن کے چاول کی 60 کنٹل چاول کے تھیلوں سے بھری ہوئی ویان کو ضبط کرلیا گیا۔ بعدازاں مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے این آئی نے این مادھوکر نے کہاکہ غیر قانونی کوئی بھی اشیاء کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے انتباہ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایس چاول کی ایک ریاست سے دوسرے ریاست کو منتقلی غیر قانونی ہے اور اس پی ڈی اسی چاول کی غیر قانونی منتقلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ویان اور 60 کنٹل چاول تھیلوں کو ضبط کرلیا گیا ۔
