راشٹراپتی نیلائم میں صدر جمہوریہ کا ایٹ ہوم

,

   

Ferty9 Clinic

گورنر، چیف منسٹر ، وزراء اور دیگر ممتاز شخصیات کی شرکت
حیدرآباد /27 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جنوبی ہند میں اپنے روایتی سالانہ قیام کے اختتام سے قبل جمعہ کو راشٹراپتی نیلائم میں ’ ایٹ ہوم ‘ کی میزبانی کی ۔ راج بھون سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ کی گورنر تملیسائی سوندرا راجن ، چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ ، ان کے کابینہ رفقاء اور دیگر کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ صدر کونند جو 9 روزہ قیام کیلئے گذشتہ جمعہ شہر پہونچے تھے ہفتہ کو نئی دہلی واپس ہوجائیں گے ۔ انہوں نے اپنے اس دورہ کے موقع پر راشٹرا نیلائم میں قیام کیا جو ملک بھر میں واقع صدارتی تعطیلاتی تفریح گاہوں میں سے ایک ہے ۔ بالخصوص شملہ میں واقع ’ریٹریٹ بلڈنگ ‘ اور حیدرآباد میں ’ راشٹراپتی نیلائم ‘ ملک کی یکجہتی میں صدر جمہوریہ ہند کے رول کی عکاسی کرتے ہیں ۔ بولارام میں واقع راشٹراپتی نیلائم 90 ایکر اراضی کے مجموعی رقبہ پر 1860 میں برطانوی سامراج کے استعمال کیلئے تعمیر کیا تھا یہ عمارت نظام حیدرآباد کی ملکیت تھی اور آزادی کے بعد اس کو نواب میر عثمان علی خان سے حاصل کرتے ہوئے صدارتی سکریٹریٹ کے سپرد کیا گیا تھا ۔