راشٹرپتی بھون کے اسٹاف ممبر پر ریپ کا الزام

   

نئی دہلی ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون کی مبینہ طور پر راشٹرپتی بھون کے ایک اسٹاف ممبر نے ریپ کیا۔ اُس نے خاتون سے شادی کا وعدہ کیا لیکن بعد میں مُکر گیا۔ پولیس نے آج بتایا کہ خاتون نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اُس شخص نے جسمانی تعلقات قائم کئے۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اسے راشٹرپتی بھون کے اسٹاف کوارٹرز کو لے جاکر ریپ کیا گیا۔