نئی دہلی۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) راشٹرپتی بھون نے اپنے کسی ملازم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی میڈیا رپورٹوں کو آج مسترد کردیا ۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس کا کوئی ملازم وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے ۔ مشرق دہلی کے جس شخص کا گزشتہ 13 اپریل کو بی ایل کپور اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا، وہ راشٹرپتی سیکرٹریٹ کا نہ تو کوئی ملازم تھا اور نہ ہی پریسیڈنٹ اسٹیٹ کا باشندہ۔لہذا میڈیا کی یہ خبر غلط ہے کہ راشٹرپتی بھون کا کوئی ملازم کورونا وائرس سے متاثر ہے ۔