حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے زیراہتمام دہرہ دون میں واقع راشٹریہ انڈین ملٹری کالج (آر آئی ایم سی) میں آئندہ تعلیمی سال میں داخلوں کیلئے یکم اور 2 جون کو ’داخلہ ٹسٹ‘ کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ ٹی ایس پبلک سرویس کمیشن ذرائع نے کہاکہ ایسے امیدوار جو2 جنوری 2007 تا یکم جولائی 2008 ء پیدا ہوئے ہوں وہ امیدوار ہی 8 ویں جماعت میں داخلے کے اہل ہونگے ۔ راشٹریہ انڈین ملٹری کالج میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں سے 31 مارچ 2019 ء تک داخلہ ٹسٹ کے لئے اپنی درخواستیں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن آفس میں داخل کرنے کی شریمتی اے وانی پرساد سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے خواہش کی۔