حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راشٹر پتی نیلائم ، بولارم دیکھنے کے لیے داخلہ ٹکٹ خریدنے عوام کے لیے آن لائن بکنگ سہولت visit.rashtrapatibhavan.gov.in پر دستیاب ہے ۔ راشٹر پتی نیلائم کو 23 مارچ سے ہر روز سوائے پیر اور عام تعطیلات کے 10 بجے دن تا 4 بجے شام کھلا رکھا جائے گا ۔ صدر جمہوریہ 22 مارچ کو رسمی طور پر راشٹر پتی نیلائم کی کشادگی کریں گی ۔ لیکن یہ عوام کے لیے 23 مارچ سے کھلا رہے گا ۔ اس میں داخلہ کے لیے ٹکٹ کی قیمت ہندوستانیوں کے لیے 50 روپئے فی کس اور فارینرس کے لیے 250 روپئے فی کس ہوگی ۔ آٹھ سال سے کم عمر بچوں کے لیے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہے وہ اس سے مستثنیٰ ہیں ۔ عہدیداروں نے عوام سے اس موقع سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔۔