داخلہ بذریعہ ٹکٹ ، منگل سے اتوار تک سیر و تفریح کی سہولت
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد بولارم میں واقع راشٹرا پتی نیلائم کے گراونڈ میں نیلائم لکنج باغ یکم اگست سے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ جس کا افتتاح 25 جولائی کو افتتاح کیا گیا تھا ۔ گزیٹیڈ تعطیلات کو چھوڑ کر سیاحوں کو منگل سے اتوار تک اجازت دی جائے گی ۔ ٹکٹ صرف آفیشل ویب سائٹ کے ذریعہ ہی پری بکنگ کے لیے دستیاب ہیں ۔ باغ کے مرکز میں گلاب کا باغ ہے جو ٹوپیریز ، متحرک جھاڑیوں اور مجسمہ سازی سے مزین ہے ۔ اس میں بچوں کا زون ، ایک کھلا ہوا ہوگا زون ، پیدل چلنے کا راستہ اور موسیقی کے آلات کی نمائش بھی شامل ہے ۔ داخلہ صبح 10 تا شام 4 بجے تک ہیں ۔ ویک اینڈ پر وقت شام 7 بجے تک رہے گا اور داخلہ کا وقت شام 6 بجے تک ہی ہوگا ۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 040-29560518 سے ربط کریں یا ای میل [email protected] کرسکتے ہیں ۔۔ ش