رافیل اور مہنگائی پر راہول کی حکومت پر تنقید

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے آج رافیل جیٹ سودا گھپلہ، آسمان چھوتی قیمتیں اور پبلک سیکٹروں کی کمپنیوں کی فروخت پر مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی عوام دشمن اقدامات کرنا اس کی شناخت بن چکی ہے ۔کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ایندھن اور خوردنی تیلوں کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں اور حکومت نجکاری کو فروغ دے کر اور رافیل جیسے سودوں میں اپنے دوستوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ ‘‘دوستوں والا رافیل ، ٹیکس وصولی ۔مہنگا تیل۔ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ۔ پبلک سیکٹر بینک کی اندھی سیل۔ سوال کریں تو جیل ہے ۔ مودی سرکار۔ ہے !۔