رافیل رپورٹ : پی ایم او پر دھاوا ہونا چاہئے: کجریوال

   

نئی دہلی 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہاکہ دفتر وزیراعظم (پی ایم او) پر رافیل لڑاکا جیٹ طیارہ معاملت کے سلسلہ میں ’’آزاد سی بی آئی‘‘ کو دھاوا کرتے ہوئے فائیلیں ضبط کرکے گرفتاریاں عمل میں لانا چاہئے۔ اُن کے پارٹی رفیق اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہاکہ وہ رافیل معاملت کے بارے میں نئے ’’انکشاف‘‘ کی روشنی میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کیس دائر کریں گے۔