نئی دہلی: رافیل طیاروں کا دوسرا بیاچ آج شام 8:14 بجے ہندوستان پہنچ گیا۔ فرانس سے نان اسٹاپ پرواز کے بعد یہ طیارے ہندوستان میں اتر گئے۔ ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ تین رافیل جیٹ طیارے فرانس کے شہر اسٹرس سے راست جام نگر میں اترے جبکہ رافیل کے پانچ طیاروں کا پہلا بیاچ ستمبر میں امبالا کے ایرفورس اسٹیشن پر پہنچے تھے جنہیں ہندوستانی فضائیہ میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے۔
