رافیل فیصلہ، وزیر اعظم کو معافی اور وزیر دفاع کو استعفیٰ دینا چاہئے : مایاوتی

   

لکھنؤ: 10 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) رافیل طیارہ سودا معاملے میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے چہارشنبہ کو وزیر اعظم سے معافی مانگنے اور وزیر دفاع سے استعفی کا مطالبہ کیا۔ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘‘ مسٹر مودی کی رافیل معاملے میں ہوئے بدعنوانی کو ملکی سیکورٹی کے نام پر چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
’’ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘‘ بی جے پی اب پوری طرح سے بے نقاب ہوچکی ہے ۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے باہر اور اندر جھوٹ بولا لہذا اب ان کو معافی مانگنی چاہئے اور وزیر دفاع کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استعفی دے دینا چاہئے ’’۔

سپریم کورٹ نے مرکز کے ابتدائی اعتراضات کو رد کرتے ہوئے تین خفیہ دستاویز کو دلیل کے طور پر منظور کرتے ہوئے رافیل معاملے میں سابقہ فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔