پیرس 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلے رافیل جیٹ طیارے کی خریداری سے قبل حکومت فرانس نے کہاکہ رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے بعد ہندوستان کی دفاعی طاقت ناقابل تسخیر بن جائے گی۔ رافیل طیارہ ہندوستان کی ملکیت ہوگا۔ اِس قسم کا طیارہ کبھی بھی ہندوستان کی ملکیت نہیں رہا۔ حکومت فرانس نے کہاکہ شہاب ثاقب شکن میزائیلس اور ہندوستانی ذہانت کا جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کی دفاعی طاقت اِس سودے کے نتیجہ میں ناقابل تسخیر بن جائے گی۔ وزیر دفاع ہندوستان راجناتھ سنگھ پہلا رافیل جیٹ طیارہ پیرس میں منگل کے دن فاضل پرزوں کے ساتھ ایک جنگی ہوائی اڈے پر حاصل کریں گے۔
اِس سلسلہ میں 3 سال قبل معاہدہ ہوچکا ہے۔
