رافیل نڈال کا 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل پر قبضہ

,

   

پیرس: اسپین کے رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اتوار کو کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں نڈال کے تجربہ کے سامنے ناروے کے کیسپر روڈ کا جذبہ کام نہ آیا، نڈال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو با آسانی شکست دے دی۔رافیل نڈال نیکیسپر روڈ کو اسٹریٹ سیٹ 0-3 سے ہرایا،اسپینش اسٹار کی جیت کا اسکور 3-6 ، 3-6 اور 0-6 رہا۔رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر اور نواک جوکووچ کو گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی ریس میں مزید پیچھے چھوڑ دیا ، فائنل میں کیسپر روڈ کو ہرانے والے نڈال کے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 22 ہو گئی۔