حیدرآباد 14 نومبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے رافیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے حکومت کی سنجیدگی اور دیانتداری ثابت ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے میڈیا سے کہا کہ سپریم کورٹ نے رافیل معاملت کی تحقیقات سے انکار کردیا اور اس پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے تمام الزامات کو بھی مسترد کردیا ہے ۔