نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ رافیل سودے پر سی اے جی رپورٹ میں کوئی ناراضگی نوٹ تحریر نہیں کیا گیا جیسا کہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے کیا جاتا ہے اسلئے کہ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی نے آج صدر کانگریس راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا تھاکہ رافیل سودے کے بارے میں ان کے بیان سے زلزلہ آجائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوںنے اسپیکر سمترا مہاجن کی ستائش کی جنہوں نے 17 میں سے 8 کی صدارت کی۔