رافیل کی فائل گم ہوگئی کسی کو ملے تو چوکیدار کو اطلاع کریں

,

   

Ferty9 Clinic

تھانے میں ایک نامعلوم بیانر
تھانے 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تھانے شہر میں نیتین کمپنی کے پاس فلائی اوور بریج پر آج صبح کسی نامعلوم شخص نے بیانر لگایا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس بیانر میں درج کیا گیا کہ ’’چاچی، ماموں، مامی، دادا تائی، رافیل فائل گم ہوگئی۔ اپنے کباٹ، گادی کے نیچے دیکھو، اگر مل جائے تو چوکیدار کو اطلاع کریں‘‘۔ آج صبح شہر کے اہم چوراہے پر لگائے گئے اس بیانر پر کسی پارٹی کا نشان نہیں تھا۔ یاد رہے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ رافیل کے دستاویزات گم ہوگئے ہیں جو پورے ملک میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ وزیراعظم اپنے آپ کو چوکیدار کہتے ہیں اور رافیل کے دستاویزات گم ہونے پر عام آدمی بھی اس بحث میں شامل ہوگیا ہے۔ پونے میں لگایا گیا یہ بیانر بھی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔