رافیل کے سلسلے میں بیان پر راہل کو افسوس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی22اپریل(یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے رافیل کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حوالے سے اپنے بیان پر سپریم کورٹ میں جواب داخل کرکے افسوس ظاہر کیا۔راہول گاندھی نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کے بیان کا سیاسی مخالفین نے ٖغلط استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتخابی سرگرمیوں میں عدالتی کاروائی کے سلسلے میں غلط بیان دیا تھا جس پر انھیں افسوس ہے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ اب اس معاملے کی سماعت منگل کو کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ راہول نے اترپردش کے ضلع امیٹھی میں سپریم کورٹ کی کاروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عدالت نے رافیل کے معاملے میں تسلیم کر لیا ہے کہ چوکیدار(مسٹر مودی) چور ہے ۔ اس سلسلے میں بی جے پی کی رہنما اور نئی دہلی سے رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی جس پر سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد مسٹر گاندھی سے کہا گیا تھا کہ وہ جواب داخل کریں۔