رامائن ایکسپریس کے ویٹرس کے لباس پر اعتراض

   

اوجین: اوجین اکھاڑا پریشد کے سابق جنرل سکریٹری اودیش پوری نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رامائن ایکسپریس کے نام سے شروع کی گئی نئی ٹرین میں کام کرنے والے ویٹرس کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے وزیر ریلوے کو مکتوب تحریر کیا ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر ٹرین کے اندر ویٹر کی خدمات انجام دینے والے افراد کا زعفرانی لباس تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ 12 ڈسمبر کو ٹرین روک دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹرس کو سادھوئوں کے جیسا لباس اور گلے میں مالا پہنانا ہندو دھرم کی توہین ہے اودیش پوری نے مزید کہا کہ دہلی کے صفدر جنگ ریلوے اسٹیشن پر سادھو طبقہ ریلوے پٹریوں پر بیٹھ کر دھرنا دیگا۔