حیدرآباد۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) نیشنل میڈیکل کمیشن ( این ایم سی ) نے راما گنڈم میڈیکل کالج کو منظوری دے دی ہے۔ 140 ایم بی بی ایس نشستوں کو اس میڈیکل کالج میں اجازت دی گئی ہے۔ جاریہ تعلیمی سال سے ہی اس میڈیکل کالج میں کلاسیس شروع کرنے کی راہ ہموار ہونے کی عہدیدار امید کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاحال نیشنل میڈیکل کمیشن نے چند کالجس کو منظوری دے دی ہے۔ کالجس کی عمارتیں تعمیر بھی ہوگئی ہیں۔ن