گوداوری کھنی /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راماگنڈم بلدے کارپوریشن کے علاوہ کوئلہ اور صنعتی شہر ہے ۔ یہاں پر کوئلے کی کانوں ، اوپن کاسٹ کے علاوہ چار بڑی صنعتیں ہیں ۔ برقی سمنٹ ، کھاد، کوئلہ اور راق کی اینٹ وغیرہ کی کمپنیاں موجود ہیں ۔ یہاں پر مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں کو فائدہ بخش حاصل ہے ۔ یہاں کے کئی مریضوں کو حیدرآباد کے بڑے کارپوریٹ دواخانوں کو ریفر کرنا پڑتا ہے ۔ جہاں پر بل کی بڑی رقم ادا کرنا پڑتا ہے ۔ اس بات کو لیکر رکن اسمبلی کورکنٹی چندر حالیہ جاری اسمبلی سیشن میں راماگنڈم میں میڈیکل کالج قائم کرنے کیلئے پرزور مطالبہ کیا اور کہا کہ پچھلے کئی مرتبہ اس بارے میں چیف منسٹر کے سی آر سے نمائندگی کی گئی ۔ سابق ایم ایل اے ستیا نارائنا نے بھی میڈیکل کالج کیلئے نمائندگی کی تھی ۔ لیکن چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے صرف تیقن دیا کہ راماگنڈم میں میڈیکل کالج قائم کریں گے ۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ضرور ہمارے اسمبلی علاقہ راماگنڈم میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے تو چیف منسٹر کے سی آر نے تیقن دیا کہ اب کی بار راماگنڈم میں میڈیکل کالج قائم کرنے کیلئے ضرور منظوری دی جائے گی اور جلد سے جلد تعمیری کام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔
