راما گنڈم میں چیتے کی موجودگی سے عوا م میں خوف ودہشت کا ماحول

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ راما گنڈم میںچیتے کے حملہ میں کتے کی ہلاکت کے بعد شہریوں میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے اور راما گنڈم پداپلی کے علاقوں میں عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پایا جانے لگا ہے کیونکہ علاقہ میں چیتے کی موجودگی نے شہریوں کو پریشان کیا ہوا ہے۔پدا پلی ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرمسٹر رحمت اللہ نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ جس مقام پر کتے کی ہلاکت ہوئی اس جگہ کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی کہ اطراف و اکناف کے علاقوں میں پائے جانے والے پیروں کے نشانات چیتے کے ہی ہیں۔ انہوں نے اطراف کے علاقوں کے محلہ جات اور کالونیوں میں رہتے ہیں انہیں خوفزدہ ہونے کے بجائے چوکنا رہنے پر زور دیا۔