رامنتاپور سے لاپتہ بچہ کی نعش اپل سے برآمد

   

بہار کا ملزم کمار گرفتار، اپل پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 16 اگست (سیاست نیوز) اپل پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ بچہ کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بچہ کے قاتل کو بھی گرفتار کرلیا جس نے 5 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرکے اس کا قتل کردیا۔ شبہ کی بنیاد پر حراست میں لئے گئے ایک درندہ صفت انسان نے یہ حیرت انگیز خلاصہ کیا۔ اپل پولیس ذرائع کے مطابق رامنتاپور علاقہ سے 12 اگست کو ایک 5 سالہ لڑکا اچانک لاپتہ ہوگیا۔ منوج پانڈے کو اس کے والدین اور پڑوسیوں نے ہر ممکنہ جگہ تلاش کیا۔ اس خاندان کا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے جو رامنتاپور علاقہ میں قیام پذیر تھے۔ ان کا 5 سالہ لڑکا منوج پانڈے اچانک لاپتہ ہوگیا۔ بچہ کو تلاشی کے بعد ناکامی سے پریشان والدین اپل پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس میں شکایت کردہ بچہ کی تلاش میں مصروف اپل پولیس نے کمار کو حراست میں لیا جو بچہ کے مکان کے قریب قیام پذیر تھا۔ پولیس نے کمار کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیا اور اس نے سارے واقعہ کو بیان کردیا۔ کمار نے بچہ کے ساتھ غیرانسانی حرکت کی بدفعلی کے بعد بچہ کا قتل کردیا۔ مکان کے قریب جھاڑیوں میں بچہ کے ساتھ بدفعلی کی اور پھر بچہ کو ماردیا۔ پولیس نے نعش کو حاصل کرلیا اور ہاسپٹل منتقل کردیا۔ اپل پولیس نے کمار کو گرفتار کرلیا جو بہار سے تعلق رکھتا ہے۔ع