حیدرآباد۔27 نومبر(سیاست نیوز) مکان کے باہر ٹہرائی گئی الکٹرک بائیک کی بیٹری پھٹ پڑی جس کے نتیجہ میں مکان کے احاطہ میں آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں پارکنگ علاقہ میں ٹہرائی گئی مزید 8بائیکس جل کر مکمل طورپر خاکسترہوگئیں۔یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں شہرحیدرآباد کے رامنتاپور کے وویک نگرمیں پیش آیا۔پارکنگ علاقہ میں دوالکٹرک بائیکس بھی تھیں۔مقامی افراد نے اپنے طورپرآگ کو بجھایا۔اس واقعہ میں مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے مقام حادثہ پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی انجام دی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ع