حیدرآباد :۔ ایک سادہ سی تقریب میں راموجی راو گروپ کے صدر نشین راموجی راؤ کے ہاتھوں ہندوستان کے بچوں کے لیے 12 چیانلز کا افتتاح عمل میں آیا جن کا بیک وقت ہندوستان کی گیارہ زبانوں میں بشمول انگریزی ٹیلی کاسٹ عمل میں آئے گا ۔ جن میں آسامی ، بنگالی ، گجراتی ، ہندی ، کنڑی ، مراٹھی ، ملیالم ، اُڑیا ، پنجابی ، تلگو ، تامل اور انگریزی شامل ہیں ۔ بچوں کے لیے ان کی اپنی زبان میں جادوئی اور پریوں کی کہانیاں اب پردے پر دیکھنا نیا تجربہ ہوگا ۔ ETV بال بھارت پروگرامس کے ذریعہ بہترین کہانیاں پیش کرے گا جن میں ایڈوانچر ، ایکشن اور کامیڈی سب کچھ شامل ہے جب کہ ان چیانلز کے ذریعہ دیگر اصناف جیسے فلمیں وغیرہ بھی پیش کی جائیں گی جیسے ابھیمنیو وغیرہ جب کہ ہر روز ایک فلم اور ہفتہ کے آخر میں خصوصی پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔۔