حیدرآباد۔/9 فبروری، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع مشہور راموجی فلم سٹی میں ایک مشتبہ دھماکہ کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح راموجی فلم سٹی میں ایک باکس میں دھماکہ ہوا جس میں وہاں کا ایک ملازم شدید زخمی ہوگیا اور اس کے دونوں ہاتھ اس دھماکہ سے اُڑ گئے۔ پولیس نے زخمی شخص کو مقامی خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔