حیدرآباد۔2 ؍ فبروری (این ایس ایس ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کو ضلع رنگاریڈی میں رام چندرا مشن کے ’کانہا شانتی ونم‘ کے جدید عالمی ہیڈکوارٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے گیان دھیان کی تربیت میں شامل افراد سے کہا کہ سبزہ زار سے مزیں اس مقصد مقام کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔ ہندوستان ایک عظیم کلچر کاحامل ہے جو ساری دنیا میں امن خوشی و ہم آہنگی دیکھنے کا خواہشمند ہے۔ 150 ملکوں میں اس مشن کے یونٹس ہیں جو وہاں کے عوام کے لئے روحانی و دعایہ پروگرام منعقد کرتے ہیں ۔