رامکی اسٹیٹس کی ’ کمیونٹی لیونگ ‘ کے ساتھ ایک نئی پیمائش کے ساتھ رئیلٹی پیشرفت

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : رامکی اسٹیٹس 2 بلین USD ملٹی نیشنل بزنس ہاوز ’ رامکی گروپ ‘ کا ایک حصہ ہے اور حیدرآباد میں ایک سرکردہ ریزیڈنشیل رئیلٹرس ہے ۔ 28 برسوں سے کمپنی کے پراجکٹس 7500+ خوشحال خاندانوں کو گھر فراہم کئے ہیں ۔ رامکی اسٹیٹس حیدرآباد کا ایک واحد رئیلٹی ڈیولپر ہے جو جنوبی ہند میں معنی خیز وجود رکھتا ہے اور بنگلور ، چینائی اور ویزاگ میں بھی کامیاب پراجکٹس تکمیل کو پہنچایا ہے ۔ کمپنی نے مستقل قابل غور CAGR پیشرفت 42 فیصد درج کروایا اور 15 ملین مربع فیٹ تک کے پراجکٹس زیر تکمیل ہیں ۔ کمپنی کا مقصد ہے کہ 2023-24 میں 2000 کروڑ روپئے زیادہ قدر کی جملہ بکنگ کو پورا کر کے قیمت کا رینج 45 لاکھ تا 5 کروڑ روپئے مقرر ہے ۔ ایم نندا کشور ، ایم ڈی کمپنی نے بتایا کہ صارفین کی ترجیحات تیزی سے ابھر رہی ہیں ۔ تارکا راجیش داسری ، ڈائرکٹر کمپنی نے کہا کہ کمپنی ہمارے کمیونٹیز میں مختلف ایونٹس کی میزبانی کرتی ہے ۔ کمپنی 14 جولائی کو اپنے جاریہ پراجکٹس سے متعلق ورچول تجربہ کا کسٹمرس کو موقع دینے جارہی ہے ۔ گھروں کی خریدی کے دوران معلوم فیصلوں میں مدد کی جائے گی ۔۔