رام‘ بی جے پی مْکت ہو چکے ہیں:ادھو ٹھاکرے

   

مہاوکاس اگھاڑی کا مہاراشٹرا میں اسمبلی الیکشن ساتھ لڑنے کا اعلان

ممبئی : مہاوکاس اگھاڑی کی آج مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ میں 22 جنوری کو کالارام مندر گیا تھا۔ 23 جنوری کو ناسک میں کہا گیا کہ بی جے پی مْکت رام چاہتی ہے۔ ایودھیا اور ناسک میں رام بی جے پی مْکت ہو گئے ہیں۔ جہاں جہاں رام ہیں، وہاں وہاں بی جے پی ہار گئی ہے۔ رام بی جے پی مْکت ہو گئے ہیں۔ اس سوال پرکہ جو لوگ آپ کی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں، کیا آپ انھیں واپس پارٹی میں شامل کریں گے؟ اس کے جواب میں ادھو ٹھاکرے نے واضح لفظوں میں کہا بالکل نہیں۔قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کوایم وی اے میں شامل تینوں پارٹیوں (کانگریس، شیوسینا۔یو بی ٹی، این سی پی۔ایس پی) نے ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کی۔ اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ اسمبلی انتخاب قریب ہیں اور ہم سبھی پارٹیاں انتخاب کو ایک ساتھ مل کر لڑیں گے۔اس پریس کانفرنس میں ادھو ٹھاکرے نے ایک پرانے گانے کا تذکرہ کیا۔ کچھ ماہ قبل امیت شاہ نے کہا تھا کہ نتیش کمار کیلئے دروازے بند ہیں، چندربابو کیلئے دروازے بند ہیں۔ ساتھ ہی ادھو یہ بھی کہتے ہیں کہ بی جے پی کے ہی لوگ کہتے تھے کہ آئین بدلنے والا ہے۔ انھوں نے ہی اس روایت کو قائم کیا تھا۔ اچھے دن کی کہانی کا کیا ہوا؟ 15 لاکھ کا کیا ہوا؟ اگر ہم چیزوں کو 2014 تک لے جائیں تو کہانی کس نے طے کی؟