ممبئی: کورونا وبا کے ابتدائی ایام میں” گو کرونا۔۔کرونا گو” کا نعرہ لگا کر کورونا پر قابو پانے کا دعوی کرنے والے مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رامداس اتھاولے آج کرونا مثبت پائے گئے جانچ کئے جانے کے بعد انہوں نے خود کو خانگی ہاسپٹل میں داخل کرا لیا ہے -اٹھاولے نے یہ اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور ان کے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی ٹسٹ کروائیں اور مکمل احتیاط برتیں۔ 60سالہ اتھاولے نے گزشتہ کل ممبئی میں ایک پر ہجوم تقریب میں شرکت کی تھی ۔
