سرسا ،5اگست (یو این آئی ) ہریانہ کے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ 40 دن کی پیرول پر منگل کو سرسا ڈیرہ ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ۔ انہوں نے ڈیرہ میں منعقدہ ست سنگ میں پروچن بھی دیا۔پیرول ملنے کے بعد ڈیرہ سربراہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روہتک ضلع کی سناریا جیل سے سرسا ڈیرہ لایا گیا۔ ڈیرہ سربراہ کو 14ویں بار پیرول اور فرلو ملا ہے ۔سرسا ڈیرہ سچا سودا ہیڈکوارٹر پہنچنے کے بعد ڈیرہ کے سربراہ نے ایک ویڈیو جاری کی اور اپنے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ آپ لوگ مجھ سے ملنے آئے ہیں، آپ ہر بار میری بات سنتے ہیں، اس لیے میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کی اسی طرح خدمت کریں۔
، آپ کو اپنے اپنے مقامات پر رہنا ہے اور آپ کو خدمت کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈیرہ کے ترجمان جتیندر کھرانہ نے کہا کہ متعلقہ اتھارٹی نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے 40 دن کی پیرول دی ہے ، جس کے دوران پورا وقت سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا میں ہی واقت گزاریں گے۔