نئی دہلی18فروری(سیاست ڈاٹ کام )صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کو یہاں گجرات میں سردار پٹیل کا مجسمہ بنانے والے پدم بھوشن سے نوازے گئے بزرگ مجسمہ ساز رام ستار اور منی پوری رقص کے گرو راج کمار سنگھن جیت سنگھ کو فن اور ثقافت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات انجام دینے کے لئے ٹیگور ایوارڈ سے نوازا۔ کووند نے غیر مقیم ہندوستانی مرکزی کے ہال میں ان دونوں فن کاروں کو یہ اعزاز دیا۔وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں کووند نے ان فن کاروں کو اعزاز سے نوازنے کے ساتھ ساتھ ایک ایک کروڑ روپے ،توثیقی سند اور مومینٹو بھی پیش کیا۔مہاراشٹر کے دھلے ضلع میں پیدا ہوئے رام ستار نے بابائے قوم مہاتما گاندھی،نہرو ،مولانا آزاد اور جگ جیون رام کے مجسمے بنائے ہیں۔