رام سینا کے صدر قاتلانہ حملہ میںبال بال بچے

   

بیلگاوی: کرناٹک میں ایک نامعلوم شخص نے سری رام سینا کے بیلگاوی ضلع صدر روی کوکیتاکیرا کو بیلگاوی شہر کے نزدیک ان کے آبائی گاؤں ہنڈالگا میں گولی مار دی لیکن وہ اس واقعہ میں بال بال بچ گئے ۔ کوکیتاکیرا اس واقعہ میں بال بال بچ گئے ۔ انہیں ٹھوڑی اور ڈرائیور کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے ۔ یلگاوی پولیس کمشنر ایم بی بورلنگیا نے میڈیا کو بتایا روی کوکیتاکیرا بیلگاوی سے ہنڈالگا کار میں واپس آ رہے تھے ۔ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار ایک نامعلوم شخص نے اگلی نشست پر بیٹھے روی کوکتاکیرا پر گولی چلائی لیکن گولی نشانے سے چوک گئی۔ کوکیتاکرا کی ٹھوڑی اور ڈرائیور کے ہاتھ پر چوٹیں آئی ہیں۔”انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ شام 7.30 سے 7.45 بجے کے درمیان پیش آیا۔