ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ وانی کپورکی ایک تصویر منظر عام پرآئی ہے۔ جس انہوں نے ایک آدھے ننگے کپڑے پہنے ہیں اور اس پر ”رام“ لفظ لکھا ہے۔ ممبئی کے رہنے والے ایک شخص نے وانی کپور کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروادی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی خوب گشت کررہی ہے۔ ممبئی کے این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کروائی گئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/B434kYKHwHX/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
ممبئی پولیس کمشنر نے وانی کپور پر الزام عائد کیا کہ وانی کپور اس طرح کے کپڑے پہن ایک مخصوص طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ شکایت کنندہ راما ساونت نے بتایا کہ پولیس نے وانی کپورکو اپنا بیان ریکارڈکروانے کیلئے پولیس اسٹیشن آنے کی ہدایت دی ہے۔ فیس بک و ٹوئٹر صارفین وانی کپور کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ وانی کپور بے شرم ہے۔ ہم ان کی فلموں کا بائیکاٹ کریں گے۔“ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ وانی کپور، تمہیں اپنے آپ پر شرمندہ ہونا چاہئے۔ اب ہم آپ کی فلموں کا بائیکاٹ کریں گے۔
