رام لیلا میدان پر 5 ہزار کیلو کھچڑی کا آج پکوان

   

نئی دہلی 6 جنوری (پی ٹی آئی) دہلی بی جے پی کی جانب سے بی سی طبقات کے ایک بڑے اجتماع کے موقع پر جو بنام ’’بھیم مہا سنگم‘‘ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ’’سمراستا کھچڑی‘‘ 5000 کیلو تیار کی جائے گی۔ اس کھچڑی کو تیار کرنے کے لئے 400 کیلو چاول، 100 کیلو دالیں، 350 کیلو ترکاری، 100 کیلو دیسی گھی، 100 لیٹر تیل، 2500 لیٹرس پانی اور 250 کیلو مسالے اس میں استعمال ہوں گے۔ ایک باورچی نے یہ بات بتائی۔ اس کھچڑی کی تیاری صرف ایک ہی برتن میں تیار کی جائے گی جبکہ چاول اور دالیں دہلی میں موجود دلتوں سے اکٹھا کئے جائیں گے۔