رام مندر:اب کوئی تنازعہ نہیں، جسے جو کہنا ہے وہ کہتا رہے: اقبال انصاری

   

Ferty9 Clinic

ایودھیا ۔ اترپردیش کے شہر ایودھیا میں رام مندر تعمیر کا فیصلہ آئے تقریباً 9 مہینے گزر گئے ہیں اور آج یہاں رام مندر تعمیر کے لیے بھومی پوجن کا پروگرام بھی مکمل ہو گیا۔ پھر بھی کچھ لوگ ہیں جو رام مندر تعمیر کو درست نہیں مانتے۔ اس سلسلے میں بابری مسجد کے اہم فریق رہے اقبال انصاری کا کہنا ہے کہ “سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اب 9 مہینے گزر گئے ہیں، اب مندر-مسجد کا کوئی تنازعہ نہیں بچا ہے۔ جسے جو کہنا ہے وہ کہتا رہے۔”دراصل اقبال انصاری کو بھی رام مندر بھومی پوجن تقریب میں شرکت کی دعوت ملی تھی اور انھوں نے اس میں شریک ہونے سے پہلے ہی میڈیا میں بیان دے دیا تھا کہ انھیں رام مندر تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھے جانے والے پروگرام میں مدعو کیے جانے پر خوشی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس تقریب میں ضرور شریک ہوں گے اور پی ایم مودی کو تحفہ بھی پیش کریں گے۔