رام مندرکی تعمیر کے لئے فنڈجمع کرنے کی مہم کا مہاراشٹرا کے گورنر کے ذریعے آغاز

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری 15 جنوری کو ریاست کے سنتروں کے شہر ناگپور میں ایک ایسی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں رام مندر ٹرسٹ کا ودربھ دفتر ایودھیا میں تعمیر ہونے والے رام مندر کے لئے فنڈ جمع کرنے کی اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور انتظام کے لئے مرکز کے ذریعہ قائم کردہ شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ کے ودربھ دفتر کے ذریعہ اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔آر ایس ایس کے صدر دفتر ناگپور شہر میں ہونے والی اس تقریب میں گورنر کے علاوہ ہندو مذہبی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے جس میں ہندو سبھا کے صدر سوامی اودھیش آنند گری مہاراج بھی شامل ہیں۔