رام مندر تقریب میں مشغول پجاری اور 16 پولیس آفیسرس کورونا سے متاثر

,

   

Ferty9 Clinic

ایودھیا : رام مندر کی سنگ بنیاد کے سلسلہ میں 5 اگسٹ کو بھومی پوجن ایونٹ کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اِن میں مصروف ایک پجاری اور 16 پولیس آفیسرس کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اِس تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ پجاری پردیپ داس جو آچاریہ ستیندر داس کے چیلے ہیں، وہ کورونا انفیکشن سے متاثر پائے گئے۔ پردیپ داس اُن 4 پجاریوں میں سے ہیں جو روزآنہ پوجا میں حصہ لیتے ہیں۔ رپورٹس سے معلوم ہوا کہ وہ 5 اگسٹ کے ایونٹ میں بھی شرکت کرنے والے تھے۔ تاہم اب اُن کو گھر پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ پولیس آفیسرس جو کوویڈ ٹسٹ میں مثبت پائے گئے وہ مندر کے احاطہ میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ سنگ بنیاد کی تقریب توقع ہے دوپہر کے آس پاس شروع ہوگی اور وزیراعظم ہنومان گڑھی میں پوجا کرنے کے بعد رام للّا کی عارضی مندر پہونچیں گے۔ وہ چاندی کی اینٹ نصب کریں گے جو سنگ بنیاد کی علامت ہوگی۔ یہ ایونٹ لائیو ٹیلی کاسٹ ہوگا۔ درجنوں بڑے ایل ای ڈی اسکرینس ایودھیا اور فیض آباد میں نصب کئے گئے ہیں۔ مندر ٹرسٹ کے ممبر نے کہاکہ اُنھوں نے کورونا تحدیدات کے درمیان ممکنہ حد تک بہترین انتظامات کئے ہیں۔