حیدرآباد: جاریہ ماہ اوائل میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں رام مندر ٹرسٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کا نام ”رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ“ رکھا گیا۔ آج اس ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ ایودھیا میں ہونے جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں دونئے ممبران کو شامل کیا جائے گا۔ ایودھیا سے تعلق رکھنے والے بعض سادھو سنت کا مطالبہ ہے کہ اس ٹرسٹ میں ان افراد کو بھی شامل کریں جنہوں نے رام جنم بھومی کیلئے قربانیاں دیں۔
سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی ٹر سٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق رام مندر کی تعمیر کا آغاز جاریہ سال 2 اپریل رام نومی سے کیا جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس وزیر اعظم مودی نے اس ٹرسٹ میں 15 ارکان کو شامل کیا تھا۔