رام مندر کا ماڈل مضبوط نہیں، بنیادوں میں سرایو ندی کا بہاؤ

   

نئی دہلی: ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام یوں تو زور و شور سے چل رہا ہے لیکن ٹرسٹیوں کو اب یہ پتہ چلا ہے کہ مندر کی بنیادوں کے نیچے سرایو ندی کے کچھ جھرنے بہتے ہیں جس سے رام مندر کی عظیم الشان عمارت کی تعمیر کے بعد اس کی مضبوطی کو خطرہ ہوسکتا ہے لہذا اب ٹرسٹیوں نے انڈین انسٹیٹیوٹس آف ٹیکنالوجی (IIT) سے رجوع ہوکر رام مندر کے ایک بہتر اور مضبوط ماڈل تیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ منگل کے روز اس سلسلے میں وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری اور مندر تعمیر کرنے والی کمیٹی کے صدرنشین نپندر مشرا نے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ رام مندر کا موجودہ ماڈل اطمینان بخش نہیں ہے کیونکہ بنیادوں میں سرایو ندی کے کچھ جھرنے بہتے ہیں جو عمارت کی مضبوطی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔