رام مندر کا کام اپریل میں شروع ہوگا

   

پونے۔ 6 ۔ فروری ( سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اپریل میں رام نومی یا اکشیا ترتیا میں سے کسی ایک موقع پر شروع کیا جائے گا ۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے ٹرسٹی سوامی گوئند دیوگری مہاراج نے آج یہاں یہ بات بتائی ۔ تاہم قطعی تاریخ کو ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ میں قطعیت دی جائے گی۔ سوامی دیوگری 15 رکنی آزاد ٹرسٹ مودی حکومت کی جانب سے تشکیل دینے کے ایک روز بعد میڈیا سے مخاطب تھے ۔