رام مندر کیلئے فنڈس کی مہم شروع صدر کووند نے 5 لاکھ کا عطیہ دیا

   

نئی دہلی : اترپردیش میں ایودھیا کی مشہور بابری مسجد کے مقام پر عدالتی فیصلے کے بعد تعمیر ہونے والے رام مندر کیلئے فنڈس اکھٹا کرنے کی مہم کا آج آغاز کیا گیا۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے چندہ دیا ہے۔ وی ایچ پی کے آلوک کمار نے کہا کہ وہ ملک کے فرد اول ہیں ، اس لئے انہوں نے چندہ میں حصہ لیتے ہوئے مہم کا آغاز کیا ہے۔ صدر کووند نے پانچ لاکھ ایک ہزار روپئے کا چندہ دیا ہے۔ صدرجمہوریہ کی طرف سے ایک مذہبی عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے چندہ دیئے جانے پر بعض حلقوں میں حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ کسی دستوری منصب پر فائز شخص کا کسی مذہبی مقام کی تعمیر کیلئے چندہ دینا مناسب نہیں ہے۔